12 دسمبر 2025 - 18:30
غزہ میں موسم سرما کی بارش، ناقابلِ برداشت ٹھنڈ سے 8 ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی

فلسطین میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی

غزہ میں مسلسل دوسرے روز  بارش سے  فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اسرائیلی حملوں کے باعث تباہ حال علاقے میں  سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔

موسم سرما کی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، بارش کا پانی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں داخل ہوگیا۔

ناقابلِ برداشت ٹھنڈ سے پناہ گزین خیموں میں موجود 8 ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی۔  مسلسل بارش سے غزہ شہر میں 5 مخدوش عمارتیں بھی گر گئیں۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ امداد پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث 15 لاکھ بےگھر فلسطینی اب بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

تمام تر مشکلات کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

فلسطینیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے سریوں سے اپنے لیے عارضی پناہ گاہیں بنانی شروع کر دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha